شناخت کی کشمکش
اپنی حقیقی قدر کی تلاش کا سفر
اکھوں کروڑوں لوگ ہر روز ڈپریشن سے لڑ رہے ہیں۔ آگے بڑھتے رہنے کا حوصلہ دن بہ دن کم ہوتا جاتا ہے، اور بہت سے لوگ اس سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
بے وقعتی کا زہر اپنے بارے میں اس اندازے سے پھیلتا ہے کہ ہم کسی کام میں اچھے نہیں، لوگ ہمیں پسند نہیں کرتے اور ہم کسی کام کے نہیں۔ اپنی مدد آپ کی زیادہ تر کتابیں اس کا علاج یوں کرتی ہیں کہ لوگوں کو خود سے محبّت کرنے، اپنے ناز اٹھانے اور خود کو یہ یقین دلانے پر ابھارتی ہیں کہ وہ خاص ہیں۔
لیکن یہ طریقہ برکت کی اس بنیادی انسانی ضرورت کو بالکل نظر انداز کر دیتا ہے — یعنی ایک ایسے والد یا سرپرست کی ضرورت جو آپ کی زندگی پر برکت کے الفاظ کہے۔ اس پُراثر تجربے کی جگہ کوئی چیز نہیں لے سکتی کہ کوئی ایسا شخص، جس کی آپ عزت کرتے ہیں اور جسے آپ سراہتے ہیں، آپ سے کہے کہ وہ آپ سے محبّت کرتا ہے۔
ہمارا آسمانی باپ ہر روز ہمیں یہی بتانا چاہتا ہے، لیکن شیطان نے دنیا میں بہت سے لوگوں کو اندھا کر دیا ہے، اس لیے وہ دوسری جگہوں پر اپنی قدر ڈھونڈتے ہیں اور باپ کی اس شاندار برکت کے لیے ان کے کان بند ہو گئے ہیں — کہ آپ اس کے پیارے بچے ہیں۔