Father of Love Urdu

       

فادر آف لَو (Father of Love) میں خوش آمدید!

ہمیں بہت خوشی ہے کہ آپ یہاں تشریف لائے۔ اس ویب سائٹ پر ہم آپ کے ساتھ وہ بہترین مواد بانٹتے ہیں جو ایک مہربان اور محبّت کرنے والے خدا کے کردار کو بیان کرتا ہے۔ جیسے جیسے آپ اسے پڑھیں گے، آپ سمجھ جائیں گے کہ ہمیں کیوں پورا یقین ہے کہ وہ واقعی محبّت کا خدا ہے۔

خدا کے کردار کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، یہاں تک کہ سچے دل سے ایمان رکھنے والے مسیحیوں میں بھی! شیطان نے پوری کوشش کی ہے، اور اکثر وہ کامیاب بھی رہا ہے، کہ لوگ یہ مان لیں کہ خدا میں بھی وہی خصلتیں ہیں جو خود شیطان میں ہیں: غصہ، انتقام اور قتل۔ حالانکہ خدا نے بائبل میں اپنی جو خصلتیں ہم پر ظاہر کی ہیں، وہ محبّت، صبر اور تحمّل ہیں۔

شاید آپ پوچھیں: ‘’لیکن پرانے عہد نامے کی اُن کہانیوں کا کیا جن میں لکھا ہے کہ خدا نے لوگوں کو ہلاک کیا، یا لوگوں کو قتل کرنے کا حکم دیا؟'’ ہمارے ذہن میں بھی یہی سوال اُٹھے تھے، کیونکہ ایسا خدا اُس خدا سے میل نہیں کھاتا جو نئے عہد نامے میں یسوع کے وسیلے سے ظاہر ہوا ہے۔ یہ تضاد ہر اُس شخص کو پریشان کرتا ہے جو یہ سمجھنا چاہتا ہے کہ خدا محبّت کا خدا کیوں ہے۔

اس ویب سائٹ پر آپ جو کچھ پائیں گے، وہ خدا کو پہچاننے کی سولہ سالہ تلاش کا نتیجہ ہے۔ ہر کتاب اپنے موضوع پر بائبل کا محتاط اور گہرا مطالعہ ہے۔ ہماری دعا ہے کہ یہ مواد آپ کے لیے بھی ویسی ہی برکت کا باعث ہو جیسا ہمارے لیے ہوا ہے۔ یہ جان کر کتنی آزادی اور خوشی ملتی ہے کہ ہمارا خدا سچ مچ محبّت کا خدا ہے، اور وہ ہم سے بے حد محبّت کرتا ہے۔